ETV Bharat / state

تلنگانہ بی جے پی صدرنےعثمانیہ ہسپتال کادورہ کیا - عثمانیہ ہسپتال کے وارڈز میں پانی

بنڈی سنجے نے کہا کہ انسانیت کا درد رکھنے والے ہر شخص کو عثمانیہ ہسپتال کےمریضوں کی حالت زار دیکھ کر تکلیف ہوگی۔

تلنگانہ بی جے پی صدرنےعثمانیہ ہسپتال کادورہ کیا

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 2:19 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے حیدرآباد کے عثمانیہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں بدھ کو ہوئی بارش کے بعد وارڈز میں پانی جمع ہوگیا۔

کریم نگر کے رکن پارلیمان بنڈی سنجے نے یہاں مریضوں سے بات کی،اور علاج و معالجے کی تفصیلات لیں۔ اس موقع انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کا قدیم اور تاریخی ہسپتال کے حالات دیکھ کر انھیں بہت تکلیف ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ شروعاتی بارش میں ہی ہسپتال کا یہ حال ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسانیت کا درد رکھنے والے ہر شخص کو مریضوں کی حالت زار کو دیکھ کر تکلیف ہوگی،مگر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو جنھیں انسانیت کا درد نہیں وہ صرف اپنے فارم ہاوز میں آرام فرمارہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پراجکٹز کو لیکر جس طرح اپنے منصوبے رکھتے ہیں اور اسے انجام دینے کا دعوی کرتے ہیں، وزیر اعلی کو سب سے پہلے سرکاری ہسپتالوں میں سدھار لانے کا کام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ عمثانیہ میں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں اور اس کی عمارت بوسیدہ ہوگئی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کرنے اور اقدامات کرنے وزیراعلی سے مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریض پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.