ETV Bharat / state

بنڈی سنجےنے کورونا متاثرین کےلیےاشیا روانہ کیں

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 2:25 PM IST

بی جے پی کے کارنوں نے 13قسم کی اشیا کو پالی تھین بیگس میں پیک کرتے ہوئے متاثرین کے گھروں تک پہنچایا

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کورونا متاثرین کے لئے ضروری اشیا روانہ کی۔بنڈی سنجے جو پارلیمنٹ میں حلقہ لوک سبھا کریم نگر کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنے حلقہ کے چیگُوتی دیہات کے کوویڈ19کے34 متاثرین کے لئے یہ اشیا بی جے پی کی طرف سے روانہ کیں۔

زعفرانی جماعت کے کارنوں نے 13قسم کی اشیا کو پالی تھین بیگس میں پیک کرتے ہوئے متاثرین کے گھروں تک پہنچایا۔اس موقع پر کورونا متاثرین نے اس مرض کی وجہ سے کام پر نہ جانے کے دوران بنڈی سنجے کی جانب سے ان کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ اداکیاگیا۔

ان اشیا کو پہنچانے والے بی جے پی کارکنوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرین مزدوری کا کام کرتے ہیں تاہم اس وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ کام پر نہیں جاسکتے،وہ معاشی مسائل کے بھی شکار ہیں۔ اسی کے پیش نظر ان کے گھروں تک یہ اشیا فراہم کرنے کا کام بنڈی سنجے نے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.