ETV Bharat / state

جی پرساد نے تلنگانہ اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

Telangana Assembly Speaker post: Congress MLA Gaddam Prasad Kumar to file nomination وقارآباد کے رکن اسمبلی جی پرساد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ پرساد کمار نے وزیر اعلی ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلی ملوبھٹی وکرامارکا، وزرا اور کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 3:56 PM IST

حیدرآباد: وقارآباد کے رکن اسمبلی جی پرساد نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ پرساد کمار نے وزیر اعلی ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلی ملوبھٹی وکرامارکا، وزرا اور کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ وزیر امور مقننہ ڈی سریدھر بابو کی درخواست پر بی آر ایس کے صدر کے چندرشیکھر راو نے اس عہدہ کیلئے پرساد کمار کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راما راو اور سابق وزیر ہریش راو نے اسمبلی پہنچ کر پرچہ نامزدگی کے ادخال کے پروگرام میں شرکت کی۔ سی پی آئی کے رکن اسمبلی سامبا سیوا راو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جمعرات کو اسپیکر کے عہدہ پر انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں ایک ہی دن میں 50 لاکھ خواتین کا مفت بس سفر

واضح رہےکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کو 64 حلقوں میں جیت حاصل ہوئی جس کے بعد کانگریس ہائی کمان نے ریونت ریڈی کو وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا۔ ریونت ریڈی نے 7 دسمبر کو تلنگانہ وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کو اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.