ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی کے محاصرہ کی کوشش، کچھ دیر کشیدگی

جی ایچ ایم سی کے قانون میں ترمیم کے خلاف بی جے پی اور غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لیے سی پی آئی نے ملازمت کا اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں سے اسمبلی کی عمارت کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 2:09 PM IST

تلنگانہ اسمبلی کے محاصرہ کی کوشش کرنے کے سبب کچھ دیر کے لیے کشیدگی دیکھی گئی۔ بی جے پی اور سی پی آئی کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے محاصرہ کی اپیل کی گئی تھی جس کے پیش نظر اسمبلی کے قریب پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا اور پولیس مستعد تھی۔

جی ایچ ایم سی کے قانون میں ترمیم کے خلاف بی جے پی، غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لیے سی پی آئی اور ملازمت کا اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں نے اسمبلی کی عمارت کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔

بعض بی جے پی کے کارکنان اچانک اسمبلی کے قریب جمع ہوگئے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ان کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر پولیس اور ان کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار اور دھکا مکی بھی ہوئی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کر وہاں سے دوسری جگہ منتقل کردیا۔

اسمبلی کے محاصرہ کی اپیل کے پیش نظر بعض اہم لیڈروں کو پولیس نے گھر پر نظربند کردیا۔ ان میں سی پی آئی کے لیڈر چاڈاوینکٹ ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.