حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جہاں ایک طرف ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لیے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے، وہیں دوسری طرف ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
حیدرآباد میں واقع گاندھی بھدن میں ٹکٹ نہ ملنے پر ایک کانگریس کارکن نے جسم پر پٹرول انڈیل کر آگ لگانے کی ناکام کوشش کی۔ گاندھی بھون کے باہر پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض رہنماؤں اور حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نرساپور اسمبلی حلقہ کے کارکنوں نے گاندھی بھون میں انِل کمار کو ٹکٹ نہ دینے پر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران ایک کارکن نے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Assembly Elections جوہلی ہلز حلقہ کے عوام کیلئے زیادہ فیلڈنگ کروں گا: اظہرالدین
ذرائع کے مطابق اتوار کو پیش آئے احتجاج کے دوران ایک کانگریس کارکن نے اپنے قائد کو ٹکٹ نہ دینے پر جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود دیگر کارکنوں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔ انل کمار کے بجائے نرساپور کا ٹکٹ راجی ریڈی کو دینے پر یہ احتجاج کیا گیا۔ اس معاملے پر کانگریس کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔