تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اچانک ایک شخص نےسرعام سڑک پر پولیس کی موجودگی میں بڑے پتھر سے اپنے سر کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔اس کی یہ حرکت تمام لوگوں کے لئے حیرت کا سبب بن گئی اور سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔
ضلع عادل آباد کی ایچوڑہ مین روڈ پر اس شخص کی یہ حرکت دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔
اس شخص کا الزام ہے کہ اس کی بائیک کے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود پولیس جان بوجھ کر اس کو ہراساں کررہی ہے۔اس شخص نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے پولیس نے اس کی بائیک کو ضبط کرلیا اور اس پر جرمانہ عائد کیا۔
پولیس کے ساتھ اس مسئلہ پر اس کی بحث وتکرار ہوئی۔ جس کے ساتھ ہی مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے اور بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔
اس نوجوان کی اس حرکت کو وہاں موجود لوگوں نے اپنے فون میں ریکارڈ کیا۔جس کے بعد یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔وہیں موجود پولیس نے نوجوان کو روکنے کی بھی کوشش نہیں کی اور تماشائی بنی رہی۔
یواین آئی