ریاستی محکمہ صحت کے مطابق، تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے مجموعی طور پر تین ایم ایل اے کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہے۔
پیر کو نظام آباد شہری حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ایم ایل اے بگالا گنیش گپتا کوڈ 19 مثبت نکلے ۔
تین دن قبل جانگاون کے ایم ایل اے ، میتھریڈی یاداگری ریڈی ، کوویڈ 19 مثبت پائے گئے اور انہیں حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں گھریلوں قرنطینہ کے لیے ان کو اپنی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز، نظام آباد دیہی حلقہ کے ایم ایل اے، باجی رڈی گووردھن کورونا وائرس مثبت نکلے۔
ریاست کے محکمہ صحت نے بتایا کہ ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کی کی نشاندہی کی جارہی ہے اور اسی کے مطابق ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔