ETV Bharat / state

حیدرآباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال - اردو نیوز حیدرآباد

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں تلنگانہ کے ڈی جی پی ڈاکٹر ایم مہندر ریڈی نےکُل 2،058 کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی نقاب کشائی کی۔

حیدرآباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال
حیدرآباد میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 11:31 AM IST

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں یہ سی سی ٹی وی کیمروں کی اب تک کی سب سے زیادہ لانچنگ ہے۔

یہ18 تھانوں اور 111 کمیونٹیز کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان 2،058 کیمرے میں سے 1،145 مادھا پور زون میں، 405 بالن نگر زون میں اور 508 شمش آباد زون میں نصب ہیں۔ اس منصوبے کی لاگت 11،32،90،000 روپے رکھی گئی تھی۔

ڈی جی پی نے مادھا پور ڈویژن کے 629 اور مادھا پور، بالان نگر اور شمش آباد زون کے 1،429 کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کیمرے سے چلنے والی تین گاڑیوں کا بھی افتتاح کیا اور 19 تکنیکی افراد کو سی سی ٹی وی دیکھ بھال کٹ تقسیم کی۔

حیدرآباد میں چنئی کے بعد دنیا کا دوسرا اعلی سی سی ٹی وی سرویلینس ہے۔ حیدرآباد شہر میں پہلے ہی چھ لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

سائبرآباد میں اب 1،26،760 سی سی ٹی وی کیمرے ہیں۔ ان میں شامل18،487 کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمرے اور 1،08،273 نینو سیتم سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی پی نے 20 زونز میں کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کرنے والے 20 ڈونرز کو میمنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اور سی سی ٹی وی کیمرا کوآرڈینیٹرز کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.