ETV Bharat / state

اسکول میں شراب نوشی کرنے اور جوا کھیلنے پر ٹیچرز معطل - تلنگانہ کی خبریں

ٹیچرز کی اسکول میں شراب نوشی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کے آر جے ڈی نے چھ اساتذہ اور ایک ایم ای او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسکول میں شراب نوشی، جوا کھیلنے والے ٹیچرز معطل

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 3:02 PM IST

اسکول میں شراب نوشی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 6 سرکاری ٹیچرز اور ایک منڈل ایجوکیشن افسر کو معطل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آیا۔

ٹیچرز کی اسکول میں شراب نوشی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم کے آر جے ڈی نے چھ اساتذہ اور ایک ایم ای او کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے بھیم پور کے منڈل ایجوکیشنل افسر نے حال ہی میں بیلہ اسکول میں، چیپرا زیڈ پی ایچ ایس کے ہیڈ ماسٹر جی پی جینیشور، بیلا زیڈ پی ایچ اسکول اسسٹنٹ سون راؤ، اپر پرائمری اسکول اسسٹنٹ ٹی نرسمہا سوامی، اور دیگر تین ٹیچرز سرسنا، دیوا راؤ اور اننت راؤ کے ساتھ شراب نوشی اور قمار بازی کی تھی۔

اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ڈی ٹی ایف نے اس کی واقعہ کے خلاف آر جے ڈی کے ساتھ کمشنر آف ایجوکیشن کو شکایت درج کروائی۔ آر جے ڈی نے اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔ بعد ازیں آر جے ڈی لنگیا نے اس واقعہ میں ملوث 7 ملازمین کو ڈیوٹی سے معطل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.