حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ جیسے آر ٹی سی، میٹرو ریل،آٹو، ٹیکسی وغیرہ بند ہونے کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر دکھائی دی۔ حالانکہ پولیس نے کئی مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اس کے باوجود وہ ٹریفک پر قابو پانے میں ناکام رہی۔
پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کو سواری دستیاب نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ذاتی سواری رکھنے والے لاک ڈاؤن کے دوران خالی سڑکوں پر رفتار کا مزہ لیتے نظر آئے۔ چند مقامات پر پولیس نے سخت تحدیدات عائد کر رکھی تھیں۔
بلا ضرورت جانے والوں کو پولیس نے واپس بھیج دیا_ اس دوران چیف سیکریٹری نے نیا جی او کے ذریعے قواعد جاری کئے جس کے تحت کل سے بلا ضرورت گھر سے نکلنے والوں کے خلاف کاروائی کا انتباہ دیا گیا۔