یہ تلنگانہ میں کرونا وائرس کا دوسرا معاملہ ہے۔یہ خاتون متاثرہ ملک سے واپس ہوئی تھی جس کو اس وائرس کی علامات پر گاندھی اسپتال میں جمعہ کی شب داخل کروایاگیا۔
تلنگانہ کے پہلے کرونا وائرس سے متاثر شخص کو صحت یابی پر گزشتہ روز ہی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔مزید دو افراد میں کرونا وائرس کی مشتبہ علامات بھی پائی گئیں جن کے مختلف نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر پی سراون کمار سپرنٹنڈنٹ گاندھی اسپتال نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس میں اس خاتون کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے تاہم این آئی وی پونے کی رپورٹس کے بعد ہی درست موقف کا پتہ چلے گا۔
اس خاتون کے مختلف نمونے جو پونے بھیجے گئے ہیں کی رپورٹس اندرون دو دن مل جائیں گی۔دوسری طرف ایک اور مشتبہ مریض نیدرلینڈ سے حیدرآباد واپس ہوا تھا۔
تمام تین مریض 13مارچ کو شہر واپس ہوئے جس کے بعد ان کو گاندھی اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا گیا