حضرت علامہ سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی کی نماز جنازہ و تدفین آج بروز ہفتہ رات 10 بجے، درگاہ شریف سید شاہ موسیٰ قادری عمل میں آئے گی۔
![syed kazim pasha qadri passes away](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kazimpashapassway_15082020170349_1508f_1597491229_964.jpg)
پسماندگان میں محل مبارک کے علاوہ تین صاحبزادگان مولانا سید آل مصطفیٰ قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ، مولانا سید آل رسول قادری الموسوی الجیلانی حسنین پاشاہ اور مولانا سید آل محمد قادری الموسوی الجیلانی شبیر پاشاہ ایڈوکیٹ اور دو دختران زوجہ مولانا سید بدرالدین حسن قادری الموسوی امین پاشاہ (جدہ) و زوجہ مولانا حافظ سید مدثر معز پاشاہ قادری الحیدری (کرنول) شامل ہیں۔
وصال کی اطلاع عام ہونے کے بعد مختلف ممالک سے پرسہ کے فون کالس موصول ہو رہے ہیں۔ ملک بھر کی خانقاہوں سے تعزیتی پیامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیز ریاست و بیرون ریاست سے مریدین و معتقدین کی آمد جاری ہے۔