ETV Bharat / state

Osmania University Swimming Pool عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو تیرہ مارچ سے کھول دیا جائے گا

کورونا وبا کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کا سوئمنگ پول گذشتہ تین برسوں سے بند تھا لیکن اب اس ماہ کے 13 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔ اس سوئمنگ پول میں کوچنگ بھی دی جائے گی۔ Osmania University Swimming Pool Open Date

عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو تیرہ مارچ سے کھول دیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 1:13 PM IST

حیدرآباد: موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کو اس ماہ کی 13 تاریخ سے کھول دیا جائے گا۔ کورونا وبا کے پیش نظر اس سوئمنگ پول کو گذشتہ تین برسوں سے نہیں کھولا گیا تھا۔ حکام طویل وقفہ کے بعد سوئمنگ پول کو کھولنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ او یو بیڈمنٹن کورٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔ حکام نے سوئمنگ پول کے یوزر چارجس میں معمولی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سوئمنگ پول میں کوچنگ بھی دی جائے گی۔ سوئمنگ پول تین ماہ تک کُھلا رہے گا۔ عام لوگوں سے پہلے مہینے کے لیے 2,150 روپے اور اگلے مہینے سے 2,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔

حکام نے یونیورسٹی کے طلباء کے لیے پہلے مہینے کے لیے 200 روپے، اگلے مہینے سے 100 روپے، الحاق شدہ کالجوں کے طلباء کے لیے پہلے مہینے کے لیے 850 روپے اور اگلے مہینے سے 700 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اور دوپہر 3.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک سوئمنگ پول کھلا رہے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ خواتین کے لئے ایک خصوصی بیچ صبح 9.20 سے صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔ چونکہ سوئمنگ پول تین سال کے وقفہ کے بعد کھولا جارہا ہے، حکام نے کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔ کوچس کو ہر وقت دستیاب رکھنے کے علاوہ، ہر بیچ میں چار لائف گارڈ ہر وقت دستیاب رکھے گئے ہیں۔ ہر ایک کو اپنے مقررہ بیچ کے اوقات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.