ETV Bharat / state

نلگنڈہ: لوگوں میں تیندوے کا خوف - تلنگانہ محکمہ جنگلات

ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ راتوں کو گھروں میں ہی رہیں اور باہر نہ نکلیں۔

نلگنڈہ: لوگوں میں تیندوے کا خوف
نلگنڈہ: لوگوں میں تیندوے کا خوف
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 1:57 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں لوگوں میں تیندوے کا خوف پایا جاتا ہے۔ ضلع کے دومل پلی، اپاجی پیٹ دیہاتوں کے افراد میں یہ خوف پایا جاتا ہے۔ جمعہ کی شب مقامی افراد نے ایک جانور کی آواز کو سن کر یہ شبہ کیا کہ یہ تیندوے کی آواز ہے۔ اس تیندوے کے خوف کے عالم میں گزشتہ چند دنوں سے لوگ رات کو گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ اور دن کے اوقات میں جانوروں کو چروانے کے لئے لے جانے میں بھی ان میں ڈر پایاجاتا ہے۔

اس پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ تاکہ اس کی نقل وحرکت کا پتہ چلایاجاسکے۔احتیاطی طورپر مقامی افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ راتوں کو گھروں میں ہی رہیں اور باہر نہ نکلیں۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ جلد ہی جانور کے پنجوں کے نشان سے پتہ چلایاجائے گاکہ آیا یہ تیندوا ہے یا پھر کوئی اور جانورہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: تُمکنٹہ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.