حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی کو منسوخ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سرکردہ پولیس عہدیدار انجنی کمار کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر غور کرتے ہوئے ان کی معطلی ختم کردی ہے۔ قبل ازیں مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی سے ملاقات پر انجنی کمار کو معطل کردیا تھا۔ ریونت ریڈی اب ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انجنی کمار کو معطل کرنے کے بعد سینئر آئی پی ایس روی گپتا کو اس تلگو ریاست کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
-
Election Commission of India revokes the suspension of Telangana DGP Anjani Kumar. #Telangana pic.twitter.com/1JpgFJOoH7
— Mubashir.Khurram (@infomubashir) December 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Election Commission of India revokes the suspension of Telangana DGP Anjani Kumar. #Telangana pic.twitter.com/1JpgFJOoH7
— Mubashir.Khurram (@infomubashir) December 12, 2023Election Commission of India revokes the suspension of Telangana DGP Anjani Kumar. #Telangana pic.twitter.com/1JpgFJOoH7
— Mubashir.Khurram (@infomubashir) December 12, 2023
یہ بھی پڑھیں:
ڈی جی پی تلنگانہ کو الیکشن کمیشن نے معطل کرنے کے احکام جاری کئے
واضح رہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن (ای سی) نے تلنگانہ کے آئی پی ایس افسر انجنی کمار پر عائد معطلی کو ان کی ڈرخواست پر ہٹا دیا ہے۔ جب اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا تھا تو انجنی کمار ریاست کے ڈی جی پی تھے۔ جب نتائج سامنے آئے تو انجنی کمار، ریونت ریڈی سے جاکر ملے تھے تب تک انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ تھے۔ انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے انجنی کمار کو معطل کر دیا تھا۔
ای سی کو اس کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انتخابی نتائج کے دن انجنی کمار نے وضاحت کی کہ ریونت ریڈی نے انہیں فون کیا اور اسی وجہ سے وہ جاکر ان سے ملے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ ان کی اپیل پر غور کرنے کے بعد مرکزی الیکشن کمیشن نے معطلی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت کو اس بات سے مطلع کر دیا ہے۔