ETV Bharat / state

رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے سرویلینس ڈرونس کا افتتاح - رچہ کنڈہ پولیس

ٹکنالوجی پر مبنی سرویلینس ڈرونس کا افتتاح تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے نریڈ میٹ میں واقع اپنے دفتر میں کیا۔

Surveillance: Technology based Drones inaugurated
رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے سرویلینس ڈرونس کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 3:50 PM IST

سرویلینس ڈرونس شہر میں اپنی نوعیت کے پہلے ڈرونس ہیں جو نگرانی کا کام کریں گے۔

تجرباتی بنیادوں پر ان ڈرونس کے ذریعہ نگرانی کا کام پہاڑی شریف، مولاعلی اور بالاپور پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کیا جائے گا۔ پولیس نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔

گلوبل انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی سولیوشنس کمپنی نے ڈرون پر مبنی سرویلینس ٹکنالوجی فراہم کی ہے تاکہ لاک ڈاون کے دوران تلنگانہ پولیس کی مدد کی جاسکے۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعہ پولیس لاک ڈاون سے متعلق اعلانات کررہی ہے اور اپنی فورس کا استعمال شہر کے گنجان علاقوں میں صورتحال پر قابو پانے کیلئے کر رہی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ سروے لینس کمیروں سے لیس،تھرمل امیجنگ پے لوڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اس میں عوامی اعلانات بھی کئے جاسکتے ہیں۔اس ٹکنالوجی کے ذریعہ پولیس کو فوری طورپرصورتحال کو سمجھنے اور فوری وسائل کے استعمال میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کمپنی کے ساتھ اشتراک کے بارے میں کمشنر پولیس نے کہاکہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے اس کمپنی کے ساتھ تعاون کیاجارہا ہے۔ڈرون پر مبنی نگرانی سے شہر کے حساس علاقوں میں صورتحال پر نگرانی کرنے میں پولیس فورس کو مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.