ETV Bharat / state

تین ریاستوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس - ایل آر ایس کی وجہ سیلاب کی صورتحال

تلنگانہ کے جنگاوں سے تعلق رکھنے والے جے ساگر راو نامی شخص نے مفاد عامہ کی اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں مناسب تجزیہ کے بغیر لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم پر عمل کیاجارہا ہے۔

تین ریاستوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس
تین ریاستوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:27 AM IST

تلنگانہ حکومت کی لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ۔تلنگانہ کے جنگاوں سے تعلق رکھنے والے جے ساگر راو نامی شخص نے مفاد عامہ کی اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو میں مناسب تجزیہ کے بغیر لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم پر عمل کیاجارہا ہے۔

جسٹس ایل ناگیشور راو کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی ایک سہ رکنی بنچ جس نے اس معاملہ کی سماعت کی، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو کو نوٹس جاری کی ہے۔درخواست گزار نے یہ دعوی کیا کہ ایل آر ایس کے ذریعہ غیر مجاز قبضہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،عہدیداروں کو اس اسکیم کے ذریعہ بے قاعدگیوں کا موقع ہاتھ لگا ہے۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہاکہ غیر مجاز قبضوں کی وجہ سے ہی کئی مسائل پیداہوئے اور حیدرآباد،چینائی میں سیلاب کی صورتحال پیداہوئی ہے۔درخواست گزار جے ساگر راؤ نے عدالت سے خواہش کی کہ غیر مجاز لے آوٹس کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تلنگانہ میں لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم کو لیکر عوام میں بھی کئی خدشات پائے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے خلاف مقامی عدالت میں بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ایل آر ایس اسکیم کو لیکر رئیل اسٹیٹ کے تاجرین بھی تشویش میں مبتلاء ہیں۔حکومت نے اس پر عمل آوری کیلئے پورٹل کابھی آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو تشدد کیسز میں جلد فیصلے کرنے کی عدالتوں سے اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.