سپریم کورٹ نے جہدکار و شاعر وراورا راو کی ضمانت منظور کرلی جن کو سال 2018میں بھیما کورے گاؤں معاملہ میں ملزم بنایا گیا تھا۔ طبی بنیادوں پر ان کی عدالت عظمی نے ضمانت منظور کی۔ ان کو حیدرآباد میں واقع ان کے مکان سے 28 اگست 2018کو گرفتار کیا گیا تھا۔ Supreme Court grants bail to Varavara Rao
وہ بھیما کورے گاؤں معاملہ کے زیر دریافت قیدی تھے۔ پونے کے وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں 8 جنوری 2018کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ راؤ کوابتدا میں گھر پر نظربند کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں 17 نومبر 2018 کو ان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور بعد ازاں تلوجی جیل منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Bheema Koregaon Case Bail: سدھا بھردواج کی درخواست ضمانت منظور
یو این آئی