ETV Bharat / state

Pungent Smell Spreads Panic in Hyderabad حیدرآباد کے پرانے شہر میں دوران شپ عجیب و غریب بو کی وجہ سے افراتفری - Pungent Smell Spreads Panic in Hyderabad

مقامی شہریوں نے بتایا کہ تقریبا دو گھنٹے تک ایک عجیب و غریب قسم کی بو کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد کو اس بو سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض افراد کو اس بو سے الٹیاں بھی ہونے لگیں۔

حیدرآباد کےعلاقہ ٹپہ چبوترہ میں اچانک عجیب وغریب بو کی مہک

author img

By

Published : May 25, 2023, 12:18 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے علاقہ ٹپہ چبوترہ میں کل شب اچانک عجیب و غریب بو سے مقامی افراد میں تشویش پھیل گئی جو بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ زہریلی گیس یا پھر کمیکل کی بو ہوسکتی ہے۔ کئی افراد نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ کئی افراد کو اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بتایاجاتا ہے کہ بعض افراد اس سے متاثر ہوئے۔ ٹپہ چبوترہ کی 5 کالونیوں میں اس طرح کی صورتحال دیکھی گئی۔ ٹپہ چبوترہ، کلثوم پورہ، کمیلہ روڈ، یوسف نگر، کاروان، نٹراج نگر اور مہیش کالونی کے مکینوں نے رات خوف کے عالم میں گذاری۔ شہریوں نے کہا کہ تقریبا دو گھنٹے تک یہ عجیب وغریب قسم کی بو کا ان کو سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد کو اس بو سے کافی مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑا۔ بعض افراد کو اس بو سے الٹیاں بھی ہونے لگیں۔

مزید پڑھیں: Note Exchange حیدرآباد میں دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی، عوام کی بڑی تعداد بینکوں میں نظر آئی

مقامی افراد نے کہا کہ تقریبا تین بجے شب یہ واقعہ پیش آیا۔ اچانک رات میں اس طرح کی صورتحال کا ان کو قبل ازیں سامنا نہیں ہوا۔ مقامی افراد نے چوکسی کامظاہر کیا اور اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد اے سی پی اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ بو زہریلے دھویں کی وجہ سے آسکتی ہے۔ مقامی افرادکی شکایت پر ڈی آر ایف کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.