ETV Bharat / state

Students Protest on Hijab: کرناٹک کی مسلم طالبات کی حمایت میں حیدرآباد کے انوارالعلوم کالج میں طلبہ کا احتجاج

حیدرآباد میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی طلبہ نے کرناٹک کی حکومت کے حجاب سے متعلق موقف کو نامناسب قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کرناٹک کی مسلم طالبات سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی، اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اوربینرس تھامے ہوئے تھے۔ ان بینرس میں انگریزی زبان میں لکھاگیا تھا کہ حجاب مسلم خواتین کا دستوری حق Hijab is a Constitutional Right of Muslim Women ہے اور اس کو کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔

کرناٹک کی مسلم طالبات کی حمایت میں حیدرآباد کے انوارالعلوم کالج میں طلبہ کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 9:01 PM IST

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی Hijab Ban in Karnataka Educational Institutions کے خلاف اور باحجاب طالبات کی حمایت میں ان سے اظہار یگانگت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے ملے پلی علاقہ میں واقع انوارالعلوم کالج کے طلبا اور طالبات نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔

احتجاجی، اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اوربینرس تھامے ہوئے تھے۔ ان بینرس میں انگریزی زبان میں لکھاگیا تھا کہ حجاب مسلم خواتین کا دستوری حق ہے اور اس کو کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Education Minister on Hijab: حجاب معاملہ، وزیر تعلیم نے مسلم لڑکیوں کو کالج کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا

انوارالعلوم کالج Anwarul Ullom College Hyderabad شہرحیدرآباد کا پہلا کالج ہے جہاں پر کرناٹک کی طالبات کی حمایت میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی طلبہ نے کرناٹک کی حکومت کے حجاب سے متعلق موقف کو نامناسب قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کرناٹک کی مسلم طالبات سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے طلبہ کے جذبات کو سرد کیا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.