ETV Bharat / state

Student Committed Suicide: محبت کے نام پر ہراسانی سے طالبہ نے خودکشی کرلی - محبت کے نام پر ہراسانی

بھیمادیورپلی کی رہنے والی این سویتا ڈگری کے سال اول میں زیر تعلیم تھی۔ گزشتہ سال دسہرہ کی تعطیلات سے بھیمادیورپلی منڈل گٹلہ نرسنگ پور کا رہنے والا نوجوان ومسی محبت کے نام پر اسے ہراساں کررہا تھا۔ Degree Student Committed Suicide

محبت کے نام پر ہراسانی سے ایک ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 12:11 PM IST

ہنمکُنڈہ (تلنگانہ): محبت کے نام پر ہراسانی سے ایک ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے بھیمادیورپلی کی رہنے والی این سویتا، ڈگری سال اول میں زیر تعلیم تھی۔ گزشتہ سال دسہرہ کی تعطیلات سے بھیمادیورپلی منڈل گٹلہ نرسنگ پور کا رہنے والا نوجوان ومسی محبت کے نام پر سویتا کو پریشان کررہا تھا اور اس سے شادی کرناچاہتا تھا تاہم لڑکی نے اس سے محبت اور شادی سے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان نے سویتا کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ اس ہراسانی سے تنگ آکر سویتا نے گاؤں کی زرعی باؤلی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے کہاکہ ومسی اور اس کا ساتھی سویتا کو سیل فون کے ذریعہ ہراساں کر رہے تھے۔ Degree Student Committed Suicide

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.