حیدرآباد۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بلقیس بانو کے خاطیوں کی رہائی کو مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔انہوں نے طنزیہ طورپر کہا کہ یہ ایک چونکادینے والی بات ہے۔Reverse decision to release convicts, KT Rama Rao urges Narendra Modi
گجرات حکومت نے ان مہذب ملزمین کو رہا کردیا، درحقیقت مرکزی حکومت نے اس کی منظوری دی۔یہ شرمناک اور ناگوار بات ہے۔ راما راو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”سیاسی فائدہ کے لئے عصمت دری کرنے والوں اور بچوں کے قاتلوں کو رہا کرنا بی جے پی کے کافی گرتے ہوئے معیارات میں ایک اور گرا ہوامعیار ہے“۔
یواین آئ