ETV Bharat / state

تلنگانہ میں جنسی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت - وقارآباد جنسی زیادتی

ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی پر جمعیتہ علماء وقار آباد کے جوائنٹ سکریٹری مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے اس حادثے کی مذمت کی۔

تلنگانہ میں جنسی زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت

author img

By

Published : May 16, 2020, 4:44 PM IST

جمعیۃ علماء وقارآباد کے جوائنٹ سکریٹری مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ پیش آئے درندگی اور حیوانیت کے شرمناک واقعہ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اس واقعہ نے مہذب سماج کا سر شرم سے جھکادیا۔

واضح رہے کہ ضلع کے موضع بنور منڈل یالال میں ایک 28 سالہ سرینواس نامی درندہ صفت انسان نے ایک 13 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اسے فوری گرفتار کرلیا ہے۔

مولانا قاسمی نے کہا کہ جنسی زیادتی کسی بھی مہذب معاشرہ کے لئے ایک کلنک اور بدنما داغ کی حیثیت رکھتی ہے جو کسی بھی صورت میں ناقابل معافی جرم ہے اور ایسے درندہ صفت انسانوں کے ساتھ نرمی اور رحم کا معاملہ اس جرم کو مزید بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اس درندگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور عدلیہ اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسی گھناؤنی اور غیر انسانی حرکت کرنے والوں کو عدالت کے وضع کردہ سخت قوانین کے تحت سخت سزا دی جائے جو آئندہ کے لئے ایک سبق اور مثال بن جائے۔ساتھ ہی متاثرہ کو مالی امداد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.