گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جملہ 150 نشستوں پر انتخابات کے ضمن میں تمام پولنگ مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے تحت سخت چوکسی اور نگرانی کی جاررہی ہے۔
ایس ای سی نے رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور دیگر وجوہات کے پیش نظر بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں امن و امان کی برقراری کے لیے پولیس فورسیس کے بھی معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔
چونکہ ہر حلقے میں ایک ہی جگہ پر متعدد کمرے واقع ہیں، لہذا ریاستی الیکشن کمیشن نے اختلاط سے بچنے کے لئے متعلقہ وارڈوں میں بیلٹ بکسوں کی بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔
ریاستی الیکشن کمشنر سی پرتھا سرثھی نے کہا کہ پولنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد پریذائڈنگ افسر بیلٹ پیپر اکاؤنٹ تیار کرے گا۔ جس کی ایک کاپی مقابلہ کرنے والے امیدواروں یا ان کے پولنگ ایجنٹوں کو دی جائے گی۔ ان کے مہر لگ جانے کے بعد بیلٹ بکسوں کو مضبوط کمرے میں منتقل کردیا جائے گا۔
انتخابی ایجنٹوں کو اس گاڑی کی پیروی کرنے کی اجازت ہوگی جس میں بیلٹ بکس کو مضبوط کمرے میں پہنچایا جارہا ہے۔