ETV Bharat / state

Stones pelted at Vande Bharat Express وشاکھاپٹنم میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر سنگباری - وشاکھاپٹنم میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت پر پتھراؤ

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر ایک بار پھر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں شرپسندوں نے ٹرین پر پتھراؤ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 1:06 PM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر سنگباری کی گئی۔ ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔گذشتہ تین ماہ کے عرصہ کے دوران تیسری مرتبہ وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔وندے بھارت ایکسپریس ٹرین گذشتہ روزوشاکھاپٹنم سے روانہ ہوئی۔اس کے اوقات کو تبدیل کرنا پڑا۔یہ ٹرین 05:45بجے صبح روانہ ہونے والی تھی تاہم یہ ٹرین 09:45بجے صبح روانہ ہوئی کیونکہ ٹرین کے سی 8کوچ کے شیشوں کو نامعلوم افرادنے نشانہ بنایا۔ والٹیرڈیویژن ریلوے نے یہ بات بتائی۔ قبل ازیں جنوری میں بھی مرمت کے کاموں کے دوران وشاکھاپٹنم شہر میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنایاگیا تھاجس میں وشاکھاپٹنم کے کنچارایاپالم علاقہ کے قریب اس ٹرین کے کوچ کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

ڈیویثرنل ریلوے منیجر انوپ کمار نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد نے وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیاجارہا ہے اور ریلوے پروٹکشن فورس، ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔انہوں نے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس نئی وندے بھارت ٹرین کو نشانہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزمین کے پکڑے جانے پر ان کو سخت سزادی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریلوے، عوامی املاک ہے، انہوں نے اپیل کی کہ ایسی حرکتیں نہ کی جائیں۔ اس سے پہلے مغربی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن (این جے پی)کے قریب وندے بھارت ایکسپریس پر نامعلوم افراد کے ذریعہ پتھراو کرنے کی اطلاع ہے۔ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ایکسپریس ٹرین پر پتھراو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Stones Pelted At Vande Bharat Express مالدہ میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.