حیدر آباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایتی راج دیاکر راؤ نے کہا ہے کہ حکومت، ورنگل کو صحت کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اسی کے حصے کے طور پر ورنگل میں 24منزلہ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے ضلع ورنگل کے کاکتیہ میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں کاکتیہ میڈیکل کالج میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام تلنگانہ فزیشنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری ساؤتھ انڈیا کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا۔ E Dayakar on Health Service in Telangana
انہوں نے شمع روشن کر کے تین روزہ کانفرنس کا آغاز کیا۔اس موقوع پر انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ہند کی سطح پر اس کانفرنس کا انعقاد خوشی کی بات ہے۔ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز نے فرنٹ لائن وارئیرس کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد طبی شعبہ نے کافی ترقی کی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ، ریاست میں میڈیکل کالجس کے قیام کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں 1100 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال تعمیرکیاجارہا ہے۔ 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس سہ روزہ کانفرنس میں جنوبی ریاستوں کے1500 ڈاکٹرس حصہ لے رہے ہیں۔ E Dayakar Takes Part in Health Conference
یہ بھی پڑھیں: Former Minister Visits DH Kishtwar: سابق وزیر نے کیا ضلع اسپتال کشتواڑ کا دورہ