کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ سے تعلیمی ادارے بند تھے، کافی منصوبہ بندی کے بعد حکومت نے 27 اگست سے تعلیمی اداروں کی بحالی کا فیصلہ کیا۔
ابھی صرف اساتذہ کو اسکول آنے کے احکامات دیے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کی شدت ابھی کم نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے طلباء کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے مختلف وسائل کے ذریعے تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے تحت طلباء کو سرکاری چینل "ٹی سیاٹ" اور موبائل اپلکیشن پر کلاسیس نشر کی جائیں گی۔
حکومت نے آن لائن کلاسیس کا فیصلہ تو کرلیا، لیکن سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد وسائل سے محروم ہے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق نہ سب طلباء کے پاس ٹیلی ویژن سیٹ ہیں، نہ اسمارٹ فون اور نہ ہی انٹرنیٹ کے اخراجات۔
ایک خاندان میں دو یا زائد بچے ہونے کی وجہ سے بیک وقت تمام کا آن لائن کلاس میں شامل ہونا ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں:
تلنگانہ میں بارش کاامکان
آن لائن تعلیمی نظام حکومت اور طلباء کیلئے نیا ہے، یہ کتنی کارگر و مؤثر ثابت ہوگا آنے والے وقت ہی بتائے گا۔