کورونا وائرس کے پیش نظر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانات میں حاضر ہونے والے طلباء کو ماسک لگا کر امتحانی مراکز میں آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم اس کو لازم قرار نہیں دیا گیا۔
ایس ایس سی کے امتحانات 19 مارچ سے شروع ہوں گے اور6 اپریل کو ختم ہوں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس مرتبہ طلباء کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر امتحانی مرکز پر زکام، کھانسی یا بخار سے متاثر طلباء کو امتحان لکھنے کیلئے علحدہ کمرے کا نظم کیا گیا ہے۔
ڈائرکٹر بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن ستیا نارائنا نے سوشل میڈیا پر بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے ماسک کو لازمی قرار دئیے جانے کی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ بورڈ کی جانب سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
انہوں نے اس موقع پر تمام امتحانی مراکز میں طلباء کو ہاتھوں کی صفائی کیلئے ہینڈ سانیٹائزر یا لیکویڈ سوپ مہیا کروانے کا اعلان کیا۔