تلنگانہ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد تلنگانہ میں ایس ایس سی کے امتحانات 8 جون سے منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایس ایس سی کے صرف تین ہی امتحانات ہوپائے ہیں۔ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد ماباقی امتحانات منعقد کرنے بورڈ سکنڈری ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے۔
ہر دو امتحان کے درمیان دو دن کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔ امتحان کے اوقات 9.30 بجے سے 12.15 بجے تک رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ امتحان کے دوران امتحان مراکز میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز میں اضافہ بھی کیاگیا ہے۔ تلنگانہ بورڈ آف سکنڈری کی ویب سائٹbse.telangana.gov.in سے مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔