آج دوپہر تلسی رام کی لاش شمس آباد ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ واقع امیر پیٹ لائی گئی اور شام میں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
تلسی رام پیشے سے ایک تاجر تھے۔وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ جمعہ کے روز سری لنکا گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہوٹل شنگریلا میں قیام کیا جہاں اتوار کی اولین ساعتوں میں ہوئے جان لیوا بم دھماکوں میں تلسی رام ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ایک دوست زخمی ہوئے تھے۔
تلسی رام کی موت پر ارکان خاندان اور احباب کے علاوہ محلے میں غم کی لہر دیکھی گئی۔