ETV Bharat / state

ایران اور بھارت کے تعلقات کمزور نہیں: ایرانی سفارت کار - دفعہ 370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ

سفارت کار ہاغبن گومی نے کہا کہ' لداخ خطے میں چین کی طرف سے ہوئی دراندازی یا بھارتی آئین میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی تبدیلی سے چین اور بھارت کے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں بلکہ ایران کا مؤقف ہے کہ دفعہ 370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔'

ایران اور بھارت کے تعلقات کمزور نہیں: ایرانی سفارت کار

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 7:59 PM IST

Updated : Aug 29, 2020, 9:16 PM IST

ای ٹی وی بھارت اردو کے مدیر خورشید وانی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایرانی سفارت کار محمد ہاغبن گومی نے کربلا کے پیغام سے لیکر ہند ایران تعلقات، چابہار بندرگاہ پر سرمایہ کاری، لداخ میں چینی دراندازی، دفعہ 370 کی منسوخی اور دیگر حساس معاملات پر گفتگو کی۔

سفارت کار ہاغبن گومی نے کہا کہ کووڈ وبا کے پیش نظر عزاداری کا اندازتبدیل ہوا ہے لیکن روح عزاداری اپنی جگہ مسلم ہے اور امام حسین علیہ السلام کی ذات کی وجہ سے جو انقلاب برپا ہوا ہے اسکے عملی مظاہر ہر دور میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ امام حیسن کا ہی پیغام ہے ، اسی لئے عزاداری اس برس ان احکامات کے تابع ہے جو کورونا کیلئے متعین کی گئی کمیٹی نے تجویز کی ہیں۔ ایران میں عزاداری کا تزکرہ کرتے ہوئے ہاغبن گومی نے کہا کہ پہلے عزاداری مسجدوں اور حسینیوں میں محدود تھی لیکن اب لوگ گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کر نوحہ خانوں کو سنتے ہیں جو لاؤڈ اسپیکر لگی کاروں میں سوار ہوکے بستیوں میں آتے ہیں۔

ایران اور بھارت کے تعلقات کمزور نہیں: ایرانی سفارت کار

انہوں نے کہا کہ عزاداری کا طریقہ زمانے کے ساتھ بدلتا ہے لیکن اسکا پیغام انسانیت کیلئے الہام بخش ہے جو نوع انسانی کو سر اٹھا کر جینے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا دنیا بھر میں عزاداری کی مختلف روایات اور مظاہر ہیں لیکن عزاداری کی شدت اور اسکے پیغام کی روح میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے اہل تشیع کی رہبری کی جاتی ہے چنانچہ جو بھی غلط فہمیاں وقتاً فوقتاً پیدا ہوں انکا بھی ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ جب عزاداری کے دوران خون نکالنے کا مسئلہ سامنے آیا تو یہ ہدایت جاری کی کئی کہ امام حسین کے نام پر سڑکوں پر خون نکالنے کے بجائے اسے بلڈ بینکس میں جمع کرکے عطیہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ اردو اور انگریزی متعارف ہونے سے قبل یہاں کی سرکاری زبان فارسی رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ مہینوں کے دوران ان تعلقات میں کمی آئی ہے جسکے لئے کووڈ وبا اور امریکہ کی طرف سے عائد گی گئی پابندیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے باوجود دونوں ممالک احتیاط کررہے ہیں کہ انکے آپسی تعلقات متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ چابہار بندرگاہ چین اور بھارت کے درمیان معاہدہ منقطع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو علیحدہ طور لیتا ہےاور چین کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چابہار میں بھارت نے 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ذمہ لیا تھا لیکن یہ معاہدہ کالعدم نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر بحث و تمحیص جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاکرے پر جو شبہات سامنے آرہے ہیں وہ میڈیا کے پیدا کردہ ہیں لیکن سرکاری سطح پر کوئی ابہام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان بندرگاہ میں بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ ہے۔ چین نے یہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے بلکہ فی الوقت ایران ازخود سرمایہ کاری کررہا ہے تاہم وہ ہندوستان کیلئے سنجیدہ ہے اور چاہتا ہے کہ ہر دو ممالک کے درمیان روابط برقرار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ' لداخ خطے میں چین کی طرف سے ہوئی دراندازی یا بھارتی آئین میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی تبدیلی سے چین اور بھارت کے تعلقات متاثر نہیں ہوئے ہیں بلکہ ایران کا مؤقف ہے کہ دفعہ 370 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔'

ہاغبن گومی نے کہا کہ کووڈ کے دوران بھارت اور ایران نے درماندہ مسافروں کو اپنے وطن لوٹنے کیلئے بہتر انتظامات کئے اور دو ہزار سے زائد طلبہ واپس اپنے وطن لائے گئے جبکہ بھارت میں مقیم ایرانیوں کو بھی وطن روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ' اس وقت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بھارت کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کیلئے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ امتحانات میں شامل ہونے کیلئے تاہم ان طلبہ کو ویزا فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔'

ہاغبن گومی نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ وہ یا تو امتحانات کو مؤخر کرے یا ایرانی طلبہ کو آن لائن امتحانات کی سبیل کرے تاکہ انکا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہی کربلا کا اصل پیغام ہے اور ظالم و طاغوتی قوتیں نیست و نابود ہوجائیں گی۔

ہاغبن گومی نے کہا کہ چودہ سو سال پہلے امام حسین کو بظاہر قتل کیا گیا تھا اور انکے قاتلوں نے جشن منایا تھا لیکن آج امام حسین کی نہضت موجود ہے اور اسکی اثر پزیری میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ غیر مسلم بھی اس پیغام کی ترویج کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہ مستقبل ظالموں کا نہیں ہے، انہیں ہر حال میں مغلوب ہوجانا ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے مدیر خورشید وانی کے ساتھ اس خصوصی انٹرویو کیلئے ایرانی سفارت خانے کے تعلقات عامہ کے سربراہ سید تمجید حیدر نے فارسی اور اردو کے ترجمہ کار کے فرائض انجام دئے۔

Last Updated : Aug 29, 2020, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.