حیدرآباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 'آئندہ پانچ دنوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی، شمالی ساحلی اے پی اور یانم کے ساتھ ساتھ رائل سیما کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ 2 اور 3 ستمبر کو رائل سیما کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی، یانم میں اور 3 ستمبر کو رائل سیما میں بارش ہوگی۔
آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا ہے۔ اسی عرصہ کے دوران رائل سیما کے ضلع اننت پور میں بارش ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوئی ہے۔