تلنگانہ میں محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، سوریہ پیٹ، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاؤں، یادادری بھونگیر، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع کے بعض مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران بیشتر مقامات یا پھر کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماں کے گناہوں کی سزا بچے کو نہیں دی جاسکتی: تلنگانہ ہائی کورٹ
تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھدرادری کوتہ گوڑم کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ ساتھ ہی راجنا سرسلہ، محبوب نگر، جنگاؤں، ونپرتی، کھمم اور رنگاریڈی اضلاع میں بھی شدید بارش ہوئی۔
یو این آئی