تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ اوربھدرادری کوتہ گوڑم میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید سے شدیدترین بارش کاامکان ہے۔ Rain likely in many districts of Telangana
محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہاکہ کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد، جنگاوں،سدی پیٹ، حیدرآباد، وقارآباد،سنگاریڈی اور میدک میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوگی۔تمام اضلاع میں 30تا40کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہوگیا ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھدرادری کوتہ گوڑم، وقارآباد، جوگولامباگدوال، میڑچل ملکاجگری، نارائن پیٹ، رنگاریڈی، یادادری بھونگیر اور دیگراضلاع میں بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں:Monsoon Active in Telangana and Andhra Pradesh: جنوب مغرب مانسون تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سرگرم
یواین آئی