ETV Bharat / state

معذور افراد کے لیے خصوصی سہولت

جنوبی سینٹرل ریلوے معذور افراد کے لیے سہولیات میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جامع اقدامات کر رہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 7, 2019, 4:27 PM IST

جنوبی سینٹرل ریلوے

جنوبی سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند ملیا نے اس پر توجہ مرکوز کی ہے اور ڈیویژن کے چھ زونس سکندرآباد،حیدرآباد،وجئے واڑہ،گنٹور،گنتکل اور ناندیڑ پر جامع ایکشن پلان پر عمل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

ریلوے اسٹیشنز کو غیر مضافاتی گریڈ(این ایس جی)اور مضافاتی گریڈ(ایس جی)میں تقسیم کیاگیا ہے، یہ تقسیم ان کی مسافرین کے ذریعہ ہونے والی آمدنی کے پیش نظر کی گئی ہے۔

جنوبی سینٹرل ریلوے کے 754 اسٹیشنز کے منجملہ 30 اسٹیشنز این ایس جی 1 تا 3 کے زمرہ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ان تمام اسٹیشنوں میں معذوروں کے لیے سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ سکندرآباد اسٹیشن این ایس جی ون، حیدرآباد، وجئے واڑہ،کاچی گوڑہ،ناندیڑ اور تروپتی این ایس جی 2زمرہ کے تحت لائے گئے ہیں۔

لنگم پلی، راجمندری، گنٹور، گنتکل، کڑپہ، اننت پور جیسے اسٹیشنز کو این ایس جی 3میں شامل کیا گیا ہے۔ این ایس جی 4زمرہ میں تقریباً 33 اسٹیشنوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں 31 میں پہلے ہی مختصر مدتی اور طویل مدتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ ان سہولیات کے کام بقیہ دو اسٹیشنوں میں تکمیل کے قریب ہیں۔

انکاپلی، منچریال، دھرماورم، راماگنڈم جیسے بڑے اسٹیشنز این ایس جی 4 زمرہ میں بنائے گئے ہیں۔ بقیہ 499 اسٹیشنز کو این ایس جی 5 اور این ایس جی 6 زمرہ میں لایاگیا ہے۔ اسٹینڈرڈ ریمپ، بیت الخلا، پینے کے پانی کے نل، واک وے جیسی سہولیات این ایس جی 5,6زمرہ کے اسٹیشنوں میں فراہم کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.