ETV Bharat / state

فلم میں سونوسود کی پٹائی، لڑکے نے ٹی وی توڑ دیا

کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران کئی افراد کی مدد کرتے ہوئے ان کے دلوں میں جگہ بنانے والے اداکار سونو سود کی فلم کے ایک سین میں پٹائی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک کم عمر لڑکے نے ٹی وی کو توڑدیا۔

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 8:30 PM IST

فلم میں سونوسود کی پٹائی، لڑکےنے ٹی وی توڑ دیا

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نیالکل گاوں میں ایک کم عمر لڑکے نے ٹی وی توڑ دیا۔اس لڑکے کے ارکان خاندان نے کہا کہ فلم میں ہیرو کی جانب سے ایک سین میں سونوسود کی پٹائی پر لڑکا وراٹ کافی جذباتی ہوگیا۔اس نے اس سین کو دیکھا اور پوچھا کہ کورونا کے وقت تمام کی مدد کرنے والے سونو سود کی پٹائی کیوں کی جارہی ہے؟اس نے فوری طورپر برہمی کے عالم میں پتھر سے مارکرٹی وی کو توڑدیا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی

سونوسود کے انسانی ہمدردی کے جذبہ سے کئی افراد متاثر ہیں اور بالخصوص دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ان کے کئی چاہنے والے ہیں۔تلنگانہ میں ان کے ایک چاہنے والے نے ان کی مندر بھی بنائی ہے۔یہ اطلاع جو تیزی کے ساتھ عام ہوگئی کے بارے میں سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ اداکار کو پتہ چلی تو انہوں نے اس خصوص میں کیے گئے ٹوئیٹ میں مشورہ دیا کہ ٹی وی کو نہ توڑاجائے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اس بچہ کا باپ مجھ سے خواہش کرے گا کہ میں نئی ٹی وی کی اس کےلیے خریداری کروں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.