ETV Bharat / state

سونو سود کی کے ٹی آر سے حیدرآباد میں ملاقات

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں کی خاطر خواہ مدد کرتے ہوئے حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن گئے۔ عوام میں وہ کافی مقبول ہیں۔ سونو سود نے آج کے ٹی آر سے ملاقات کی۔

سونو سود کی کے ٹی آر سے حیدرآباد میں ملاقات
سونو سود کی کے ٹی آر سے حیدرآباد میں ملاقات
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:58 PM IST

مشہور اداکار سونو سود نے آج تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سونو سود اور کے ٹی آر کے درمیان موجودہ صورتحال اور فلمی صنعت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ریاستی وزیر نے فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور انہوں نے حکومت کی جانب سے مسائل کو حل کئے جانے کا تیقن بھی دیا۔

سونو سود کی کے ٹی آر سے حیدرآباد میں ملاقات

سونو سود کی جانب سے دونوں تلگو ریاستوں میں آکسیجن پلانٹس کی تعمیر پر کے ٹی آر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کے ٹی آر نے اداکار سے فلاحی پروگرامز کو جاری رکھنے کی خواہش کی۔ سونو سود نے اس موقع پر کہا کہ وہ والدہ سے متاثر ہوکر اپنی فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے قینچی کی عدم دستیابی میں رِبن پھینک دیا

اطلاعات کے مطابق سونو سود نے تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور ریاست میں سرکاری دواخانوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ ریاست میں 4 کروڑ کی آبادی ہے جبکہ 2 بڑے اسپتال عثمانیہ اسپتال اور گاندھی اسپتال ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وبا کے دوران ریاستی عوام کو بہتر سے بتہر علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ کے ٹی آر نے سونو سود کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں تہنیب پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.