ETV Bharat / state

سونو سود کی دریا دلی جاری ہے - بالی ووڈ اداکار سونو سود

تلنگانہ کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے ہرش وردھن ( 6برس) کو 20 لاکھ روپئے کی مدد کےلیےآگے آئیں ہیں۔ یہ لڑکا محبوب آباد ضلع کے ڈورنکل زون کے گاؤں پیرومنڈلا، سنکیسا کا رہنے والے ناگراج، لکشمی جوڑے کا بیٹا ہے۔

سونو سود کی دریا دلی جاری ہے
سونو سود کی دریا دلی جاری ہے
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 7:44 AM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ایک بار پھر فیاضی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہرشوردھن ساڑھے چھ ماہ کی عمر سے جگر سے متعلقہ پریشانیوں کا شکار ہے۔ اس کے بعد سے لڑکے کو دوائی دی جارہی ہے۔

لڑکے کو حال ہی میں تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے واضح کیا کہ لڑکے کے لئے جگر کی پیوند کاری کا آپریشن لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر 20 لاکھ روپے کا خرچ ہوگا۔ ناگراج ، جو آر ٹی سی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، اتنی رقم خرچ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتے تھے،اس لیے انھوں نے سونوسود سے مدد مانگی۔

جب یہ معلوم ہوا کہ سونو سود جمعرات کو شوٹنگ کے لیے حیدرآباد آرہے ہیں تو ناگراج جوڑے نے اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حیدرآباد پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ سونو کو لڑکے کے مسئلہ سے واقف کرایا گیا۔

اس کے جواب میں سونو نے کہا کہ لڑکے کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرائیں،اور انھوں نے سرجری کے لئے درکار 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا۔

لڑکے والدین نے سونو سود کا جذبات میں مغلوب ہوکر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سونو سود نے اس سے قبل بھی کئی ضرورت مندوں کی مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس اندراج کرائیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.