ETV Bharat / state

سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کھرگے اور پرینکا گاندھی کی حیدرآباد آمد - کانگریس رہنماوں کی حیدرآباد آمد

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی وزیراعلی کے عہدہ کا آج دوپہر ایک بجے حلف لیں گے۔ اس تقریب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر کئی رہنما شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ congress leaders arrived in Hyderabad

congress leaders arrived in Hyderabad
congress leaders arrived in Hyderabad
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 12:16 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کے سرکردہ قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا تلنگانہ کے وزیراعلی کے طور پر ریونت ریڈی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے آج صبح حیدرآباد پہنچ گئے۔ راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریونت ریڈی نے گاندھی خاندان کا استقبال کیا۔ وہ دوپہر کو ایل بی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ریونٹ ریڈی نے بدھ کے روز دہلی میں ان کے ساتھ ملاقات کے دوران گاندھی خاندان، اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے اور اے آئی سی سی کے دیگر قائدین کو ذاتی طور پر مدعو کیا تھا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

  • #WATCH | Telangana | Congress Parliamentary Party Chairperson Sonia Gandhi, party MP Rahul Gandhi and General Secretary Priyanka Gandhi Vadra arrive in Hyderabad for the swearing-in ceremony of CM-designate Revanth Reddy.

    The CM-designate and state Congress president received… pic.twitter.com/m4A9JNmwXM

    — ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور پڑوسی ریاست کے وزراء کے بھی حلف برداری میں شرکت کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ ملک بھر سے کانگریس پارٹی کے رہنما اس حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دپیندرسنگھ ہوڈا بھی ریونت ریڈی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ حیدرآباد ایئر پورٹ پر رکن پارلیمنٹ دپیندرسنگھ ہوڈا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے دارالحکومت میں اپنی آمد کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سونیاگاندھی، راہل گاندھی، پرینکاگاندھی اورملکارجن کھرگے کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اسے ریونت ریڈی کی جدوجہد والی کامیابی قراردیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ یقین ہے کہ تلنگانہ کی تاریخ میں یہ نیا باب ہوگا۔انہوں نے ساتھ ہی اس کامیابی پر تلنگانہ کے عوام کا بھی شکریہ اداکیا۔

  • #WATCH | Congress MP Deepender S Hooda arrives at Hyderabad, to attend the oath-taking ceremony of Telangana CM designate Revanth Reddy

    "Congress's win in Telangana is a victory of the party's policies. It is a victory of Sonia Gandhi, Rahul Gandhi, Priyanka Gandhi and Kharge… pic.twitter.com/5rVYU8dS6Z

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

کانگریس پارٹی نے 30 نومبر کے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور اس طرح کانگریس نے بھارت راشٹرا سمیتی سے اقتدار چھین لیا۔ تلنگانہ میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے پارٹی کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی تھی۔ سونیا گاندھی نے بھی 17 ستمبر کو حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد حیدرآباد میں ایک میگا ریلی سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی چھ ضمانتوں کی نقاب کشائی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.