ETV Bharat / state

مسلمانوں کے عائلی مسائل کے حل کیلئے حیدرآباد میں امارت ملت اسلامیہ کا دارالقضا معاون - solving family problems of Muslims in Hyderabad

امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش ورکن مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عائلی مسائل کے حل اور ان کو عدالتی کشاکش سے بچانے کے لئے امارت ملت اسلامیہ کی جانب سے شہرحیدرآباد کے پنجہ شاہ میں دارالقضا کام کررہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 7:02 PM IST

حیدرآباد: امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش ورکن مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عائلی مسائل کے حل اور ان کو عدالتی کشاکش سے بچانے کے لئے امارت ملت اسلامیہ کی جانب سے شہرحیدرآباد کے پنجہ شاہ میں دارالقضا کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فریقین کو مقدمہ بازی سے بچاتے ہوئے قرآن و سنت کے مطابق نکاح، وراثت، شوہر بیوی کے جھگڑے صلح صفائی، افہام و تفہیم کے ذریعہ دارالقضا میں حل کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے دوٹو ک انداز میں کہا کہ دارالقضا، ہندوستان کی عدالتوں کے مساوی نہیں ہے اور نہ ہی عدالتی کام کاج میں یہ کسی بھی طرح کی رکاوٹ ہے بلکہ ان کا مقصد مسلمانوں کو اپنے عائلی مسائل کے حل کے لئے عدالتی کشاکش اور مقدمہ بازی سے روکتے ہوئے قرآن وسنت کے مطابق ان کے جھگڑوں کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دارالقضا سے رجوع ہونے والے فریقین کے مسائل کو شریعت کی روشنی میں حل کرنے کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔جب دونوں فریق اس پر رضامند ہوں تب ہی اس کافیصلہ کیاجاتا ہے۔

مولانا حسام الدین ثانی نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان اپنے عائلی مسائل قرآن وسنت کے مطابق حل کریں کیونکہ دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ کئی نوجوان اپنے شادی بیاہ، جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے لئے عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں اور ایسے میں علما کی یہ کوشش ہے کہ ان کو عدالتی مقدمہ بازی سے بچایا جائے۔اس کے لئے یہ دارالقضا کافی مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔ دارالقضا میں تربیت یافتہ قاضی صاحبین ہوتے ہیں جو حق وراثت کے ساتھ ساتھ خاندانی اختلافات،نکاح، وراثت کے حقوق کے مسائل اور دیگر مسائل کے حل کے ماہر ہوتے ہیں، ان کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ مولانا احمد محی الدین حسامی ناظم دارالقضا، مولانا محمد عمیر احمد قاسمی نائب قاضی، مولانا آصف اقبال نائب قاضی، مولانا سید قدیراحمد نظامی معاون قاضی کی خدمات دارالقضا میں حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Woman امریکہ میں حیدرآبادی خاتون انتہائی مشکل حالت میں زندگی گذارنے پر مجبور، ملک واپسی کےلئے ایس جئے شنکر سے ماں کی اپیل

انہوں نے کہاکہ اصلاح معاشرہ کا کام کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے عائلی مسائل کے حل کے لئے شرعی عدالتوں اور دارالقضا کا قیام وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے وہ پہل کررہے ہیں۔مسلمان اپنے مسائل لے کر اب پولیس اسٹیشنس جارہے ہیں، انہیں ایسانہیں کرنا چاہئے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے امیدظاہر کی کہ یہ پہل کافی مددگار ثابت ہوگی اور اس کے ذریعہ ہم ہمارے عائلی مسائل کو قرآن وحدیث کی روشنی میں حل کرنے میں کامیاب ثابت ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.