گزشتہ شب ناگول چوراہا کے قریب پولیس کی جانب سے یہ تلاشی مہم چلائی جارہی تھی کہ سرور نگر کا رہنے والے سافٹ ویر انجینئر جس کی شناخت 27سالہ کرن کمار کے طورپر کی گئی ہے، اُپل سے ایل بی نگر جارہا تھا۔
اسی دوران اس نے پولیس سے بچنے کی کوشش میں اپنی تیز رفتار کار سے چیک پوسٹ کے قریب تلاشی مہم میں مصروف ہوم گارڈ کو ٹکر دے دی۔
اس موقع پر کانسٹیبل ناگابھوشن اور ہوم گارڈ نے کار سے بچنے کی کوشش کی تاہم بے قابو کار نے ہوم گارڈ کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کے لئے قریبی پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:
telangana formation day: جانیں تلنگانہ یوم تاسیس کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟
کمار کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی کار کو ضبط کر لیا گیا۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے اسپتال پہنچ کر زخمی ہوم گارڈ کی عیادت کی اور ڈاکٹرس کو بہتر علاج کا مشورہ دیا۔ زخمی کانسٹیبل کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
یو این آئی