انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ،تلنگانہ (انڈیا) سنٹر کی جانب سے 'سائبر سلامتی اور امیجنگ پروسیسنگ'کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے ملک کی سلامتی کے لئے کئی سلسلہ وار فعال اقدامات کئے ہیں۔انفارمیشن ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر حملوں،سائبر واقعات سے عوامی اور نجی انفراسٹرکچر کو بچانے کی بھی ضرورت ہے۔
ریڈی نے کہا کہ 'اس کے تحفظ کے لئے ہمیں اداروں کے ڈھانچہ، پروسیسس، ٹکنالوجی اور تعاون کے میل کی ضرورت ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ مرکز نے اس خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے سائبر حملوں اور سائبر سلامتی سے متعلق امور سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کا علحدہ ڈیویثرن قائم کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ وزارت نے سائبر کرائم کوارڈی نیشن سنٹر(سی سی سی)قائم کیا ہے تاکہ سائبر خطرات، بچوں سے متعلق مخرب اخلاق سرگرمیوں، آن لائن تعاقب جیسے انٹرنیٹ سے متعلق جرائم سے نمٹا جاسکے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے سائبر اسپیس کے غلط استعمال،سائبر جرائم کو روکنے نوڈل ایجنسی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جرائم اور مجرموں کا پتہ چلانے والے نٹ ورک اینڈ سسٹمز کی مسلسل جدید کاری کی گئی ہے۔
ریڈی نے کہا کہ نیشنل ڈاٹا بیس آف کرائمز اینڈ کریمنلز کے ڈیجٹلائزیشن سے جرائم کی جانچ کرنے والی ایجنسیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی سلامتی مرکز کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزارت نے گزشتہ برس ویمن سیفٹی ڈیویثرن قائم کیا تاکہ ملک میں خواتین کی سلامتی کے اقدامات کو مستحکم کیاجاسکے اور ان میں سلامتی کا عظیم جذبہ پیدا کیاجاسکے۔
ریڈی نے کہا کہ آن لائن سائبر جرائم کا رپورٹنگ پورٹل، سنٹرل سٹیزن پورٹل ہے۔اس پورٹل کے استعمال کے ذریعہ آن لائن سائبر جرائم کی شکایت سائبر جرائم کے متاثرین کی جانب سے کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ تمام قسم کے جرائم سے نمٹاجاسکتا ہے، اور سائبر جرائم کے تجزیہ اور اس کے احتیاطی اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا 'ہماری توجہ کریمنل جسٹس سسٹم کے استعمال میں اضافہ پر ہے۔اس کے ذریعہ فارنسک سائنسس کے لئے تعاون پر مبنی ایکو سسٹم، جرم و جرائم کے ریکارڈس رکھے جاسکتے ہیں۔ہم نے قومی سطح پر ایمرجنسی رسپانس سسٹم قائم کرنے کے اقدامات کئے ہیں تاکہ ملک بھر کی پریشانی کی شکار خواتین کو ضرورت کے وقت مدد کی جاسکے۔ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونکیشنس نے پہلے ہی اس سسٹم کے لئے ایمرجنسی نمبر 112 الاٹ کیا ہے۔'
دہلی پولیس نے ایپ 'ہمت' متعارف کیا ہے جس کے ذریعہ موبائل فونس میں رجسٹرڈ خاتون استعمال کنندوں سے پریشانی کے وقت سگنلس موصول ہوسکتے ہیں اور ایسے میں پانچ تا سات منٹ میں ہی پولیس وہاں موجود رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکز ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ بین الاقوامی سرحدات کے تحفظ کے لئے مکمل پابند عہد ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ جموں میں ہند۔پاک بین الاقوامی سرحد پر اسمارٹ فینسنگ کے دو تجرباتی پروجیکٹس کی شروعات کی گئی ہے۔ان پروجیکٹس میں ہائی ٹیک سروے لینس سسٹم ہے جس کے ذریعہ زمین، پانی، ہوا اور زمین کے اندر کسی میں بھی نظر نہ آنے والی الکٹرانک رکاوٹ پیدا کی جاسکتی ہے تاکہ سرحد کی نگرانی کرنے والی فورس کو مشکل خطہ میں کسی بھی قسم کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے میں مدد مل سکے۔
ریڈی نے کہا کہ مرکز نے آفات سماوی سے شہریوں کی زندگی بچانے کو بھی بتدریج اہمیت دی ہے۔
انہوں نے کہا 'ہم نے ٹکنالوجی پرمبنی اختراعات استعمال کئے اور انوکھے طریقہ کار اختیار کئے تاکہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔ہم نے آفات سماوی کی تیاری بالخصوص پیشگی طورپر وارننگ سسٹمس کو مستحکم کرنے کیلئے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران مرکز نے ہندوستان کے ویزاعمل کو آسان بنانے کے لئے سلسلہ وار اقدامات کئے ہیں۔الکٹرانک ویزا سہولت نے عملا دنیا کے تمام ممالک کا احاطہ کرلیاہے۔166 ممالک نے 26 ایرپورٹس اور 5 سی پورٹس میں اس سہولت کو لاگو کیا ہے۔ای ویزا پر ہندوستان آنے والے بیرونی ممالک کے افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔