ETV Bharat / state

حیدرآباد میں سڑک حادثہ، چھ ہلاک - telangana

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آج ایک سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

Six persons killed as truck rams goods vehicle near telangana
حیدرآباد میں سڑک حادثہ، چھ ہلاک
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:36 AM IST

حیدرآباد میں شمس آباد کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں مرنے والوں کا تعلق کرناٹک کے رائچور سے تھا جبکہ حادثہ میں مزید چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاک ڈاون کے چلتے سوریہ پیٹ میں تقریباً تیس مزدور روزگار سے محروم ہونے کے بعد اپنے آبائی مقام کو جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والوں میں ڈرائیور کے علاوہ ایک خاتون، ایک شیرخوار اور ایک کمسن لڑکی بھی شامل ہے۔

بولیرو گاڑی میں تقریباً تیس مزدور آوٹر رنگ روڈ سے رائچور جارہے تھے کہ ایک لاری نے پیچھے سے ٹکر دیدی۔ آم سےبھری لاری کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے تمام زخمیوں کو عثمانیہ ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.