ETV Bharat / state

Road Accidents تلنگانہ: مختلف سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 1:23 PM IST

ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں تین سڑک حادثات پیش آئے جن میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accidents

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بنڈلہ گوڑہ جاگیر سن سٹی میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی کے بشمول تین افراد ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، چہل قدمی کرنے والوں سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کے فوری بعد کار کا ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ کار تیز رفتار سے جارہی تھی جس کے نتیجہ میں اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے رینی گنٹہ بریج پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر، بائیک سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت رامنچاگاوں کے رہنے والے 23سالہ جی اروند، 22سالہ ایس سمپت اور 23سالہ انجی کے طور پر کی گئی ہے جو رامچا گاوں کے رہنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفّر نگر سڑک حادثے میں تین کی موت 6 زخمی

شہر حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوگئی۔ اس بس کا بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ بس بے قابو ہوگئی اور ایک بائیک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔ یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔ وویکانند نگر علاقہ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔بعد ازاں ٹریفک پولیس نے وہاں سے حادثہ کی شکار بس کو ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کرنے کا کام کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.