ETV Bharat / state

Road Accident تلنگانہ اور آندھرا میں سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دو الگ الگ سڑک حادثات پیش آئے ہیں جن میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 12:52 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقعے پر ہی ہلاک اور مزید دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کنجرلہ منڈل مستقر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، کار سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ لاری تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے لاری بے قابو ہوگئی اور کار سے ٹکراگئی۔ اسی دوران کار کے پیچھے سے آنے والی ایک اور لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔

وہیں دوسری جانب آندھرا پردیش کے ضلع تروپتی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ تروپتی۔سری کلاہستی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس کار سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں ایک نوزائیدہ کے بشمول ایک جوڑا ہلاک ہوگیا اور دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے رویا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہریدوار میں روڈ ویز کی بس کھائی میں گری، دو افراد ہلاک، بارہ سے زیادہ لوگ زخمی

اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔ مہلوکین کا تعلق تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر سے ہے۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.