ETV Bharat / state

تلنگانہ: مزید چھ افراد کو مثبت کورونا وائرس - آج دوپہر وزیر صحت ایٹیلا راجندر

آج دوپہر وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے ہیلت بلیٹن جاری کرتے ہوئے مزید تین افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

مزید چھ افراد کو مثبت کورونا وائرس
مزید چھ افراد کو مثبت کورونا وائرس
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 6:27 PM IST

تلنگانہ بھر میں آج صبح کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 27 تھی۔ تاحال اس میں اضافہ ہو کر ریاست میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 33 کو جا پہنچی ہے۔

وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے مزید بتایا کہ 'کورونا کی علامات پائے جانے والے 97 افراد کو نگہداشت میں رکھا گیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کو ان کے خون کے نمونے روانہ کئے ہیں ان کی رپورٹز کا انتظار ہے تاہم متاثرین کی حالت مستحکم ہے'۔

ای-راجندر نے بتایا کہ 'ریاست میں وائرس سے اب تک ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے اس لئے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

وزیر صحت کمانڈ کنٹرول سنٹر میں محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ہمہ وقت مصروف ہیں اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متاثر افراد کے سفر کی تفصیلات سے پتہ چلا کہ یہ نوجوان حال ہی میں فرانس، لندن اور انڈونیشیا کے سفر سے واپس ہوئے تھے۔ کورونا کی علامات پائے جانے پر ان کو نگہداشت میں رکھا گیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کی طبی جانچ میں ان رپورٹس مثبت پائی گئیں جس کے بعد ان کے علاج کا آغاز کیا گیا۔ وزیر صحت نے اس ضمن میں قائم کردہ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس کے بعد اس کی توثیق کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.