سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں 10 لوگ سوار تھے جو حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ تمام مسافر اترپردیش سے کرناٹک کی طرف جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
پٹن چیرو پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہوسکتی ہے۔ مہلوکین کا تعلق اترپردیش اور جھارکھنڈ سے تھا جبکہ ان کی شناخت کملیش لوہار، ہری لوہار، پرمود بھوہر، پون کمار اور ڈرائیور کملیش کے طور پر کی گئی۔
سڑک حادثہ میں پرمود کمار، ارجن، آنند کمار اور چندرا وامشی شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔