ETV Bharat / state

نظام آباد: بھائی کی موت سے مایوس بہن کی پانچ دن بعد موت - nizamabad news

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ٹاؤن میں رگھو رام نام کے شخص کی گزشتہ منگل کو علاج کے دوران موت ہوگئی۔ رگھو رام کی موت پر اس کی چھوٹی بہن جس کی شناخت وجیا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کافی مایوس تھی، اسی مایوسی کے عالم میں اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے وجیا کی موت ہوگئی۔

sister dies five days after brother's death
بھائی کی موت سے مایوس بہن کی پانچ دن بعد موت
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 1:41 PM IST

بھائی کی موت کے پانچ دن بعد ہی مایوس بہن کی بھی موت ہوگئی۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمور کے رہنے والے رگھو رام نام کا شخص کورونا سے متاثر ہوگیا تھا جس کو علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

رگھو رام کی گزشتہ منگل کو علاج کے دوران موت ہوگئی۔ رگھو رام کی موت پر اس کی چھوٹی بہن جس کی شناخت وجیا کے طور پر کی گئی ہے، کافی مایوس تھی، اسی مایوسی کے عالم میں اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے وجیا کی موت ہوگئی۔

ان کے رشتہ داروں نے یہ بات بتائی۔ آرمور کے زرایت نگر کا رہنے والا رگھو رام،کریم نگر اندرا کرانتی پدکم (آئی کے پی) سینٹر میں ڈی پی ایم کے طورپر کام کرتا تھا۔ وجیا کا تعلق دھنکل گاؤں سے ہے تاہم وہ کچھ عرصہ سے آرمور ہاؤزنگ بورڈ کالونی کے ایک اپارٹمنٹ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مقیم تھی۔

مزید پڑھیں:گوالیار: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

بھائی اور بہن کی اس محبت اور دونوں کی پانچ دن کے وقفہ سے موت پر علاقہ میں مایوسی کی لہر دیکھی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.