تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 30 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سومیش کمار ، ڈی جی پی مہندر ریڈی اور دیگر اعلی عہدیداروں نے لاک ڈاؤن کے بارے میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ہدایتوں پر وزیراعلی سےتبادلہ خیال کیا۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ کنٹینمنٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں میں تجویز کردہ ہدایتوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسران سے کہا گیاکہ کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔
کرفیو رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوکانوں کو 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بھی واضح کردیا گیا کہ دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لیے ضوابط پر عمل کرنے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسافر بلا روک ٹوک تلنگانہ کا سفر کرسکتے ہیں۔