تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو نے برہمی کااظہار Harish Rao Angry On Bjp Leaders کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر نکتہ چینی کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔
وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی کو خرید کر وزیراعلی بننے والے چوہان کو وزیراعلی چندرشیکھرراو پرنکتہ چینی کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے پوچھا کہ شیوراج سنگھ چوہان کی ریاست کا تلنگانہ سے کیا موازنہ ہے؟
انہوں نے پوچھا کہ چوہان کی ریاست نے کس میدان میں ترقی کی ہے؟ انہوں نے کہاکہ چوہان نے تلنگانہ کے کالیشورم پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگایا ہے جبکہ ان ہی کی پارٹی کے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ میں کانگریس کے رکن ریونت ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ کالیشورم پروجیکٹ میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت نے نیلوفر ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا
راو نے مدھیہ پردیش کے اسکینڈلس کے بارے میں سوال اٹھائے؟
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بین ضلعی تبادلوں کے خلاف احتجاج کرنے والے بی جے پی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے کی گرفتاری کے خلاف گذشتہ روز چوہان نے حیدرآبادمیں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی چندرشیکھرراو پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر کئی الزامات لگائے تھے۔
یواین آئی